19 جون 2013 - 19:30
حکومت ڈرون حملوں کو رکوانے کا راہ حل پیش کرے: چودھری نثار

پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی حکومت اس ملک کی تمام سیاسی قوتوں سے یہ چاہتی ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں پر امریکہ کے ڈرون حملوں کو رکوانے کے لئے راہ حل پیش کرے ۔

ابنا:  ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ نے کل شام اس ملک کی پارلیمینٹ کے عام اجلاس میں کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت امریکہ کے ڈرون طیاروں کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ملک کی سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش میں ہے ، اس سلسلے میں حکومت تمام سیاسی گروہوں کو دعوت دیتی ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنے اپنے نقطہ ہائے نظر پیش کریں ۔ پاکستان کے وزیر داخلہ نے تاکید کی کہ پاکستان کی تمام سیاسی قوتیں متحد ہوکر امریکہ کے ڈرون طیاروں کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے عوام کے ساتھ کھڑی ہوجائیں ۔ انہوں نے امریکہ کو خبردار کیا کہ پاکستان کمزور ملک نہیں ہے اور وہ ایک ذمہ دار ملک ہے ۔   ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲